پکوڑے بھی کھائیں اور موٹاپا بھی کم کریں.. جانیں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب

اجزا

بیسن-ایک کپ

پیاز- 2 عدد (باریک کاٹ لیں )

ہرا دھنیا - ایک کپ (کٹا ہوا)

ہری مرچ-3 عدد (باریک کٹی ہوئی)

نمک- حسب ذائقہ

سرخ مرچ ـ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

ثابت زیرہ- ایک چائے کا چمچ (بھون کر کوٹ لیں )

ثابت دھنیا-ایک چائے کا چمچ (بھون کر کوٹ لیں )

انار دانہ-ایک چائے کا چمچ

کھانے کا سوڈا- ایک چٹکی

تیل - صرف آدھا چمچ

ترکیب

بیسن میں پیاز، ہرا دھنیا، ہری مرچیں، نمک، سرخ مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا، انار دانہ، سوڈا ڈال کر مکس کر لیں. پانی بہت ہلکا ڈالنا ہے کیونکہ پیاز اپنا پانی بھی چھوڑتی ہے. اس کے علاوہ تمام چیزیں بہت باریک کٹی ہونی چاہیئں.

نان اسٹک پین لیں اور آدھا چمچ تیل اچھی طرح پین پر لگا کر گرم کر لیں. اب پتلے پتلے پکوڑے تیار کر کے پین پر سینکیں اور پلٹ کر دوبارہ سینکیں. پکوڑے جتنے پتلے ہوں گے اتنی آسانی سے پک جائیں گے اور کرسپی رہیں گے.

ان پکوڑوں کو کیچپ یا گھر کی بنی آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں.

Bina Tel Ke Pakode Banane Ka Tarika

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Bina Tel Ke Pakode Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bina Tel Ke Pakode Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khushbakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   973 Views   |   16 Mar 2024
About the Author:

Khushbakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khushbakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

پکوڑے بھی کھائیں اور موٹاپا بھی کم کریں.. جانیں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب

پکوڑے بھی کھائیں اور موٹاپا بھی کم کریں.. جانیں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پکوڑے بھی کھائیں اور موٹاپا بھی کم کریں.. جانیں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔